توشہ خانہ ٹو کیس، علیمہ خان اور وکلا کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روک دیا گیا

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے لیے علیمہ خان، وکیل قوسین مفتی، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔

اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے 10 بجے سے وکلا کا انتظار کرتا رہا، تاہم عمران خان کے وکلا پیش نہ ہوسکے۔ جج اور پراسیکیوشن ٹیم ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئے، جس پر عدالت نے کارروائی کیے بغیر سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک وکیل قوسین مفتی کے ساتھ عمران خان کی فیملی اور سینئر وکلا کو داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی، وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close