بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانی نے پیغام بھیجا ہے کہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے آج ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے پیغام بھیجا ہے کہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔
علیمہ خانم کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہمیں تحریک چلانی پڑے گی، بھائی کو کتابیں نہیں دی جارہیں، اخبار اور ٹی وی بھی بند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ پارٹی متحد رہے۔
علیمہ خانم نے کہا کہ یہ لوگ پاگل ہوگئے ہیں، اپنے لیے گڑھا کھود رہے ہیں، احمد خان بھچر کا فون آیا تھا بتایا کہ دس سال قید کی سزا ہوئی ہے، ایک اے ایس آئی نے گواہی دی جو جائے وقوعہ پر تھا ہی نہیں، جن کو سزائیں دینی چاہیے وہ ہمارے اوپر مسلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر پارٹی موقف دے گی بانی کو نہیں معلوم باہر کیا ہورہا ہے۔
علیمہ خانم نے مزید کہا کہ مجھے اور بہن عظمیٰ خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں