لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عملدرآمد کی دی گئی دو روزہ ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر 26 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے، جبکہ اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے دی گئی مہلت کے خاتمے کے بعد مختلف علاقوں میں چیکنگ پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں ٹریفک اہلکار ہیلمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے ماڈل شاہراہوں پر خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق جنوری سے اب تک ہیلمٹ نہ پہننے پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کے نتیجے میں اب تک 90 فیصد موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہننے کے عادی ہو چکے ہیں، جبکہ باقی 10 فیصد شہریوں کو اس پابندی کا پابند بنانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں