راولپنڈی میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی عزیز آباد میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں گھر کی ایک دیوار منہدم ہوگئی، آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو 1122 اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، گیس لیکیج کی اصل جگہ کا تعین کرکے اسے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گیس لیکیج کے باعث گھر میں گیس بھر گئی تھی جو آگ کے شعلے یا چنگاری کی وجہ سے دھماکے کا سبب بنی، واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں