عوام کے لیے خوشخبری چینی کی قیمتوں میں کمی فی کلو کتنی ہو گئی؟جانیے

کراچی میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صرف تین دنوں کے دوران فی کلو چینی 5 روپے مہنگی ہو گئی۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ گلی محلوں کی دکانوں پر یہ 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں نے اس اضافے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی جیسے روزمرہ استعمال کی چیز مہنگی ہونا عوام کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “اب کیا ہم چائے پینا بھی چھوڑ دیں؟” انہوں نے قیمتوں میں اس اضافے کو غریب آدمی کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف قرار دیا۔

دوسری جانب کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت بڑھ گئی ہے، جہاں فی کلو نرخ 174 روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ ہول سیلرز کے مطابق محرم الحرام کے قریب آتے ہی چینی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث قیمتیں بھی مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں لانے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close