بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی : آج ہونے والا پاک بھارت میچ منسوخ

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے تحت آج ہونے والا پاک بھارت میچ بھارتی کھلاڑیوں کے انکار کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں — یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا اور یووراج سنگھ — نے شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی کھلاڑیوں کا مؤقف تھا کہ اگر شاہد آفریدی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے تو وہ میدان میں نہیں اتریں گے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی شاہد آفریدی، المعروف “بوم بوم”، بھارتی کھلاڑیوں کے اعصاب پر چھائے ہوئے ہیں، اور اس انکار نے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کا شوق رکھنے والے شائقین کو مایوس کر دیا۔

یہ میچ برمنگھم میں شیڈول تھا اور شائقین کرکٹ اس سنسنی خیز مقابلے کے شدت سے منتظر تھے، تاہم بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close