بارش سے سڑک پر شگاف، افسوسناک واقعہ پیش آ گیا

عمر چوک ٹاؤن شپ میں بارش کے باعث سڑک پر پڑنے والا شگاف آج دن بھر بھی پر نہ کیا جا سکا۔
اس شگاف کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے علاقے میں گیس کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔
آمد و رفت میں رکاوٹ اور کاروباری سرگرمیوں میں خلل سے تاجر بھی پریشان ہیں۔
علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لے کر سڑک کی جلد از جلد مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close