5 جہازوں کے گرنے کی حقیقت کیا ہے؟ راہول گاندھی کا مودی سے مطالبہ

راہول گاندھی کا مودی سے سوال: “کیا واقعی پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے؟”

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحت طلب کرلی ہے، جس میں ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران 5 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے گرائے گئے تھے، تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

ٹرمپ کے اس انکشاف پر راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم مودی سے سوال کیا:”مودی جی، 5 طیاروں کا سچ کیا ہے؟ قوم سچ جاننا چاہتی ہے۔”راہول گاندھی نے امریکی صدر کے بیان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔اسی تناظر میں کانگریس کی ترجمان نے بھی بھارتی حکام کے وہ بیانات شیئر کیے ہیں جن میں طیارے گرنے کا اعتراف موجود ہے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا:”یہ ضروری نہیں کہ صرف طیارے گرے ہوں، بلکہ یہ جاننا اہم ہے کہ وہ کیسے گرے۔”

کانگریس ترجمان نے وزیراعظم مودی کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام بیانات کے باوجود مودی اب تک چپ ہیں۔یاد رہے کہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے میں 26 افراد مارے گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے بغیر شواہد پاکستان پر عائد کیا۔ پاکستان نے یہ الزام مسترد کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔ بھارت نے اسی حملے کو بنیاد بنا کر 7 مئی کو پاکستان پر حملہ کیا، جس پر پاکستان نے مؤثر جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close