بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کامیڈین منگالم پالی وینکٹیش المعروف فش وینکٹ 53 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فش وینکٹ کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور دونوں گردے فیل ہوچکے تھے۔ وہ کئی روز سے حیدرآباد کے مقامی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے اور گزشتہ روز دم توڑ گئے۔ فش وینکٹ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2000 میں کیا اور متعدد سپرہٹ فلموں میں ولن اور کامیڈین کے کردار ادا کیے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں ان کی فیملی کو ایک جعلی فون کال موصول ہوئی جس میں اداکار پربھاس کی طرف سے گردوں کی پیوندکاری کے لیے 50 لاکھ بھارتی روپے دینے کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں