برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اعزازات اپنے نام کر لیے۔
جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارے کو شاندار پرواز، ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف میں “Spirit of the Meet” ٹرافی سے نوازا گیا۔ یہ طیارہ پاکستان سے برطانیہ تک بغیر رکے مسلسل پرواز کے دوران ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے پہنچا۔ اسی طرح سی-130 ہرکیولیس ٹرانسپورٹ طیارہ بھی نمایاں رہا، جسے اپنی ظاہری دلکشی، فنی تیاری اور مجموعی معیار کے اعتراف میں “Concours d’Elegance Trophy” دیا گیا۔
یہ دونوں طیارے دو روز قبل رائل ایئر فورس کے فیئر فورڈ بیس پر ایئر شو میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو دنیا کے سب سے بڑے ملٹری ایوی ایشن شوز میں شمار ہوتا ہے، جس میں دنیا بھر سے جدید طیارے اور پائلٹس اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ پاک فضائیہ کی اس قابلِ فخر شرکت نے نہ صرف پاکستان کی فضائی مہارت اور آپریشنل برتری کو اجاگر کیا، بلکہ ملکی ہوا بازی کی صنعت کی صلاحیت کو عالمی سطح پر تسلیم کروایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں