شادی پر ملنے والی تعطیلات سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، اب شادی کے موقع پر انہیں 10 دن کی خصوصی تعطیلات دی جائیں گی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا حکم نامہ یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جاری کیا ہے، جو دبئی حکومت کے سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگا۔ نئے ضابطے کے تحت یہ چھٹیاں صرف شادی کے لیے دی جائیں گی اور فوجی اہلکاروں کے سوا کسی کو دورانِ چھٹی واپس نہیں بلایا جا سکے گا۔ اگر کسی فوجی اہلکار کو ہنگامی صورتحال میں ڈیوٹی پر بلایا جائے تو اس کی باقی چھٹیاں بعد میں دی جائیں گی۔

مزید یہ کہ اگر کسی وجہ سے ملازم مقررہ مدت میں چھٹی نہ لے سکے تو معقول وجہ اور سپروائزر کی منظوری سے یہ چھٹیاں اگلے سال منتقل کی جا سکتی ہیں۔ یہ نیا اقدام سرکاری ملازمین کی ذاتی اور خاندانی زندگی کو خوشگوار اور متوازن بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ وہ زندگی کے اہم مواقع پر بھرپور وقت گزار سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close