خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو برابر کا مجرم قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے متنازعہ اقدامات میں بانی پی ٹی آئی بھی برابر کے شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ غلام سرور خان نے قومی ادارے کے خلاف سنگین جرم کیا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ایئر لائنز پر بین الاقوامی سطح پر پابندیاں لگیں اور قومی وقار کو دھچکا پہنچا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ غلام سرور اور بانی پی ٹی آئی نے قومی ایئر لائن کو “قبرستان” میں تبدیل کر دیا۔ تاہم، اب پاکستان کا نام ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالا جانا ایک بڑی کامیابی ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حاصل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ نے نہ صرف پی آئی اے بلکہ ایک نجی ایئر لائن کو بھی پروازوں کی اجازت دے دی ہے، جو خوش آئند پیش رفت ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ایئر لائن پر لگی پابندیوں کی وجوہات کا تعین کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس میں نیویارک کی پروازوں کی بحالی بھی شامل ہے۔

وزیر دفاع نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بین الاقوامی سطح پر ساکھ بہتر ہونے کا بھی ذکر کیا اور ریگولیٹرز، خاص طور پر برطانیہ اور یورپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خواجہ سعد رفیق کو بھی سراہا جنہوں نے اس معاملے کی تین سال تک مسلسل پیروی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close