پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم

برطانوی ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد طویل المدتی پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کے بعد اب پاکستانی ایئرلائنز برطانیہ کے لیے پروازوں کی درخواست دے سکتی ہیں۔

ہائی کمیشن کے مطابق ایئرلائنز کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے یوکے سی اے اے (UK CAA) سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنا ہو گی۔ یہ فیصلہ مکمل طور پر ایک آزاد اور تکنیکی جانچ کے بعد کیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ایئرلائنز کو سیفٹی لسٹ سے نکالا گیا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میں پاکستانی ایئرلائن سے سفر کی منتظر ہوں۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی روابط کی بحالی سے خاندانوں کو جُڑنے میں آسانی ہوگی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close