دنیا بھر میں متعدد کمپنیاں اسمارٹ فونز تیار کرتی ہیں، مگر ایپل کے آئی فونز کو ہمیشہ خاص مقام حاصل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال صارفین نئے آئی فون ماڈلز کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔
رواں سال ایپل کی جانب سے آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی جائے گی، اور اب اس کے ممکنہ لانچ کی تاریخ بھی سامنے آ چکی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل 9 یا 10 ستمبر کو ایک خصوصی ایونٹ کے دوران نئے آئی فونز پیش کرے گا۔ یاد رہے کہ ایپل عام طور پر ستمبر کی کسی منگل یا بدھ کو اپنے نئے فونز لانچ کرتا ہے۔
اس سال آئی فون 17 سیریز میں کئی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، جن میں ڈیزائن اور فیچرز دونوں شامل ہیں۔ یہ سیریز 7 مختلف ماڈلز پر مشتمل ہوگی جن میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔
توقع ہے کہ اس بار فونز کے بیک کیمرا ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کی جائے گی۔ 2020 میں آئی فون 11 کے بعد سے کیمرا ڈیزائن میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، تاہم اب اسکوائر کیمرا ماڈیول کی جگہ ایک نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا، جو کہ گوگل پکسل فونز کے پل (pill) نما کیمرا بار سے مشابہت رکھے گا۔
فرنٹ کیمرے کے “ڈائنامک آئی لینڈ” ڈیزائن میں بھی بہتری متوقع ہے، جبکہ نئی A19 چپ اور مزید تیز رفتار میگ سیف چارجنگ بھی اس سیریز کا حصہ ہوگی۔
آئی فون 17 ائیر، کمپنی کی تاریخ کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا، جو آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا۔ اس میں ایک ہی بیک کیمرا دیا جائے گا، جو کہ ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔ اگرچہ فیچرز کے لحاظ سے یہ ماڈل اسٹینڈرڈ ورژن جیسا ہوگا، لیکن اس کا منفرد اور پتلا ڈیزائن صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں