ایران میں ایک نوجوان لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سرِعام پھانسی دے دی گئی۔ یہ سزا متاثرہ خاندان کی خصوصی درخواست پر دی گئی، جس کا تعلق مغربی ایران کے شہر بوکان سے بتایا جاتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ہولناک جرم کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا، جس کے پیشِ نظر کیس کو فوری اور سنجیدگی سے نمٹایا گیا۔ صوبائی چیف جسٹس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی گئی۔
مجرم کو رواں سال مارچ میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جسے بعد ازاں اعلیٰ عدالت نے بھی برقرار رکھا۔ سرِعام پھانسی کا یہ فیصلہ ملک میں انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مجرموں کے لیے ایک واضح پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں