حیران کن واقعہ, شوہر بیوی کو ہائی وے پر بھول کر 300 کلومیٹر دور نکل گیا

فرانس میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں سیر و تفریح کے لیے نکلنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کو ہائی وے پر واقع ایک گیس اسٹیشن پر غلطی سے پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس سے تعلق رکھنے والے شخص نے 5 جولائی کو اپنی بیوی اور 22 سالہ بیٹی کے ساتھ مراکش جانے کا سفر شروع کیا۔ راستے میں مختلف گیس اسٹیشنز پر رکنے کے دوران ایک مقام ایسا بھی آیا جہاں وہ اپنی بیوی کو گاڑی میں موجود سمجھ کر بغیر اطلاع کے روانہ ہوگیا۔ حیرت انگیز طور پر وہ تقریباً 300 کلومیٹر کا سفر طے کر چکا تھا جب اسے احساس ہوا کہ بیوی تو ساتھ نہیں ہے!

مزے کی بات یہ ہے کہ گاڑی میں موجود بیٹی بھی اپنی ماں کے نہ ہونے سے بے خبر تھی کیونکہ وہ گہری نیند سو رہی تھی۔ جب بیوی کی موجودگی یاد نہ رہی اور یہ بھی نہ سمجھ آیا کہ کس اسٹیشن پر چھوڑا، تو شوہر نے پولیس سے مدد طلب کی۔پولیس نے معاملے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کو تلاش کرنا خاصا مشکل ثابت ہوا، کیونکہ واضح معلومات نہ ہونے کے باعث متعدد سروس اسٹیشنز پر تلاش کیا گیا۔ بعدازاں ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے موبائل نیٹ ورک کے ذریعے خاتون کو ٹریس کیا گیا۔

خاتون اسی سروس اسٹیشن پر موجود ملی اور اپنی فیملی کے لوٹنے کا انتظار کر رہی تھی۔ خاتون کے دوبارہ شوہر اور بیٹی سے ملنے کے بعد فیملی نے اپنا سفر جاری رکھا اور مراکش کی جانب روانہ ہوگئی۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوا اور لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ “شوہر کی یہ بھول شاید پہلی یا آخری نہ ہو!”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close