صوابی: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں، جس کے باعث دریائے سندھ میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے فوری طور پر الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلنے کے نتیجے میں دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ تخمینے کے مطابق پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریائے سندھ کے کنارے آباد افراد کو الرٹ رکھیں۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر مقامی آبادی، خاص طور پر ماہی گیر اور مویشی پالنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں