پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا معاملہ دن بہ دن مزید الجھتا جا رہا ہے، اور اب اس کیس میں ایک نیا اور حیران کن موڑ سامنے آیا ہے۔
اداکارہ کے بڑے بھائی سہیل اصغر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ حمیرا کا اپنے چھوٹے بھائی نوید اصغر سے جائیداد کے معاملے پر شدید تنازعہ تھا۔ ان کے مطابق یہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ حمیرا کراچی منتقل ہو گئی۔بھابھی نے بتایا کہ حمیرا کئی بار اپنے حق کا مطالبہ کرتی رہی—چاہے وہ جائیداد کا حصہ ہو یا گھر میں موجود گاڑی، لیکن نوید نے ہر بار انکار کر دیا۔
بھابھی کا دعویٰ ہے کہ نوید نے جائیداد کے اسی تنازعے کی بنیاد پر نہ صرف حمیرا سے تعلقات خراب کیے، بلکہ مجھے اور میرے بچوں کو بھی پانچ ماہ پہلے گھر سے نکال دیا۔اس سے بھی چونکا دینے والی بات یہ تھی کہ نوید اپنے بھائی اور ایک بہن کو مبینہ طور پر ذہنی دباؤ میں رکھنے کے لیے دوائیاں دیتے ہیں، تاکہ سب اس کے قابو میں رہیں۔بھابھی کے مطابق اگست میں حمیرا آخری بار لاہور آئی تھی۔ اس موقع پر جائیداد پر شدید جھگڑے کے بعد وہ ناراض ہو کر دوبارہ کراچی واپس چلی گئی اور پھر کبھی واپس نہ آئی۔ والدہ اسے یاد کر کے روتی تھیں، اور دونوں کے درمیان کبھی کبھار فون پر بات ہو جاتی تھی۔
آخری گفتگو میں حمیرا بہت پریشان تھی اور پیسوں کی ضرورت میں ماں سے دعا کی درخواست کی۔اس کے بعد اچانک حمیرا کی موت کی خبر آئی۔ بھابھی نے انکشاف کیا کہ جب اداکارہ سے رابطہ نہ ہو سکا تو انہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کروانے کی تجویز دی، لیکن ساس نے نوید کے خوف اور “خاندانی بدنامی” کے ڈر سے خاموشی اختیار کی۔اب سوال یہ ہے کہ کیا واقعی حمیرا کی موت محض ایک اتفاق تھا؟ یا اس کے پیچھے کوئی گہری سازش چھپی ہے؟یہ تمام انکشافات اس معاملے کو مزید پرسرار بنا رہے ہیں، اور سچ تک پہنچنے کے لیے کئی پردے ہٹانا باقی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں