مسلسل بارشوں سے نظام زندگی متاثر، سڑک کا بڑا حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آزاد کشمیر میں مظفرآباد سمیت بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے نظام زندگی متاثر ہوگیا۔
مظفرآباد سمیت بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے علاقے کو ملانے والی سڑک کا بڑا حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔اس کے علاوہ چترال کے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ 8 مقام سمیت زیریں علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش بھی ریکارڈ کی گئی۔چلاس میں بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب رپورٹ ہوا ہے۔
سندھ میں لاڑکانہ، حیدرآباد اور جامشورو میں بھی بارش کے بعد سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دوسری جانب کراچی میں کہیں کہیں بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے جب کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں