حریم سہیل کا شادی کا انکشاف

حریم سہیل نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں اپنی شادی سے متعلق بھی گفتگو کی تھی، جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سادگی سے شادی کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر ریان ان کی سہیلی زینب کے دوست تھے لیکن بعد میں انہوں نے سہیلی کے دوست شادی رچالی۔

 ابھرتی ہوئی اداکارہ نے بتایا کہ وہ اتنی پاگل نہیں کہ صرف شادی کے لیے 10 سے 15 لاکھ روپے کا جوڑا بنوائیں، انہوں نے اتنے اخراجات نہیں کیے۔ان کا کہنا تھا کہ شادی میں مہمانوں کے لیے تیار کرائے گئے کھانے کا مینیو بھی انہوں نے خود تیار کیا تھا اور اسے بھی سادہ رکھا تھا۔انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے شوہر اتنے زیادہ رومانوی نہیں ہیں، تاہم انہوں نے اپنی شادی کو عشق کی شادی قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close