افسران کے تقرر وتبادلے

قیصرکھوکھر : پنجاب حکومت نے تین افسران کے تقرر وتبادلے کر دیے،گریڈ اتھارہ کے پی اے ایس افسر نوید احمد کی خدمات پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کے حوالے،حکومت پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محمد اطہر مسعود کا ڈی جی انسپکشن سے تبادلہ کردیا گیا۔محمد اطہر مسعود کو ڈی جی لیگل ایڈ ایجنسی لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ فرید احمد کو ڈی جی انسپکشن محکمہ پراسیکیوشن تعینات کر دیا گیا ہے۔محکمہ سروسز نےتینوں افسران کے تقرر و تبادلے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close