بیوی نے شوہر کو مار مار کر ہلاک کر دیا

بیوی نے شوہر کو مار مار کر ہلاک کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت کے جنوبی بنگال میں بیوی نے نشئی شوہر کو ڈنڈے سے مار مار کر ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بنگال کے علاقے سداگونٹے پالیا سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ انجینئر اہلیہ سے لڑائی کے بعد نیند کے دوران دم توڑ گیا۔اہلیہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اپنے دفاع کیلئےشوہر پر کیے گئے تشددکا اعتراف کیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چند روز قبل پیش آیا، بھاسکر نامی شخص گزشتہ 2 ماہ سے اہل خانہ سے دور اپنی محبوبہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

27 جون کی شب بھاسکر بہت زیادہ نشے کی حالت میں گاڑی کے کاغذات لینے کی غرض سے اپنے گھر گیا جہاں اہلیہ شروتی نے بھاسکر کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ نہ کرنے کی تنبیہ کی لیکن دونوں میاں بیوی کے درمیان بحث مار پٹائی تک پہنچ گئی، بھاسکر نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اور بیٹیوں کو گھر سے نکالنے کی کوشش کی۔

شروتی نے پولیس کو بتایا کہ شوہر کے مارپٹائی سے بچنے کیلئے ڈنڈے کا استعمال کیا اور شوہر کو پیٹ ڈالا ، شوہر کو ڈنڈے سے مارنے کے بعد اسے سونے کیلئے لیٹنے میں بھی مدد کی لیکن اگلی صبح جب بھاسکر کی بیٹیوں نے اپنے والد کو جگانے کی کوشش کی تو اس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔شروتی نے دعویٰ کہ بھاسکر حادثے کی شب باتھ روم میں پھسل کر گر گیا تھا۔ تاہم پولیس نے شروتی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جس میں بتایا گیا کہ بھاسکر کو موت سے قبل شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close