پاکستان میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی فروخت کے لیے مشہور جیگوار نے اب اپنی الیکٹرک سکوٹرز کی رینج میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے تین نئے الیکٹرک سکوٹر ماڈلز Miso، Bolt، اور MI متعارف کروائے ہیں۔
مہنگائی کے اس دور میں عوام آدمی کے لئے موٹرسائیکل خریدنا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے مگرجیگوار نے اپنی سستی سکوٹیز لانچ کی ہیں جن کی قیمت میں مناسب ہے، ایک چارج پر 90 کلو میٹر کا سفر کرتی ہے،ان نئے ویرئنٹس میں ’ایم ایس جیگوار M1 ، ایم ایس جیگوار بولٹ، ایم ایس جیگوار میزو شامل ہیں۔ MS جیگوار M1
MI جیگوار کا ٹاپ ٹیر سکوٹر ہے۔ تمام ماڈلز میں، اس ماڈل میں سب سے بڑی بیٹری اور موٹر کنفیگریشن ہے۔ یہ شہری علاقوں کے لیے موزوں ہے اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار شہری سڑکوں کے لیے کافی ہے۔
اس کی قیمت 198,000 روپے ہے، 72V 32Ah گرافین بیٹریاں، 1200W BLDC موٹر، : 24 ماہ موٹر کی وارنٹی اور 18 ماہ بیٹری کی وارنٹی دی گئی ہے، 4 گھنٹےچارجنگ کا وقت اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ، ایک چارج پر 90 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے، بریکس میں فرنٹ ڈسک، ریئر ڈرم اور اس کےرمز فرنٹ 12 انچ ہیں۔
خصوصیات: ڈیجیٹل میٹر، الائے ویلز، USB چارجنگ پورٹ، اینٹی تھیفٹ الارم، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، ریموٹ اسٹارٹ۔
MS جیگوار بولٹ (مڈ-ٹیر آپشن)
بولٹ ان درمیانے درجے کے صارفین کو نشانہ بناتا ہے جو لاگت اور رینج کے درمیان توازن چاہتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ رفتار M1 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کم ہے، لیکن رینج M1 جیسی ہے۔ تاہم، رمز M1 کے مقابلے میں 2 انچ چھوٹے ہیں۔
اس کی قیمت 169,000 روپے رکھی گئی ہے، 60V 32Ah گرافین بیٹریاں، 1000W BLDC موٹر لگائی گئی ہے، وارنٹی: 24 ماہ موٹر اور 18 ماہ بیٹری، چارجنگ کا وقت: 7 گھنٹے، زیادہ سے زیادہ رفتار: 50 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ایک چارج پر 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بریکس: فرنٹ ڈسک، ریئر ڈرم، ٹائر: فرنٹ 10 انچ لگائے گئے ہیں۔خصوصیات: پارکنگ موڈ، الائے ویلز، اینٹی تھیفٹ سسٹم، USB چارجنگ پورٹ، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، ریموٹ اسٹارٹ
MS جیگوار میزو (انٹری-لیول ماڈل)
میزو کو ایک انٹری-لیول سکوٹر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کم ہے۔ اگر 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار آپ کے لیے بہت کم ہے تو بولٹ یا M1 ایک بہتر آپشن ہوں گے۔اس اسکوٹی کی قیمت 153,000 روپے مقرر کی گئی ہے، 60V 28Ah گرافین بیٹریاں، 800W BLDC موٹر ہے ، وارنٹی: 24 ماہ موٹر اور 18 ماہ بیٹری، چارجنگ کا وقت: 5-6 گھنٹے
زیادہ سے زیادہ رفتار: 45 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ایک چارج پر 70 کلومیٹر طے کرتی ہے، بریکس: فرنٹ ڈسک، ریئر ڈرم، ٹائر فرنٹ 10 انچ ہیں۔
خصوصیات: ڈیجیٹل میٹر، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، USB چارجنگ پورٹ، ریموٹ اسٹارٹ
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں