موبائل فونز سروس معطل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کو مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس معطل کردی گئی۔
9 محرم الحرام کو کوئٹہ شہر میں مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس صبح 9 بجے کے بعد سے معطل ہونا شروع ہوگئی تھی۔ موبائل فون ڈیٹا انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے۔حکام کے مطابق موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس سیکیورٹی صورتحال کے باعث معطل کی گئی ہے جو شام تک بحال ہوجائے گی۔دوسری جانب موبائل فونز کی معطلی سے ریسکیو سروس عملہ، تاجروں اور ڈیلیوری بوائز سمیت تمام صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں