ٹرین کو حادثہ

ٹرین کو حادثہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے، حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں۔ریلوے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا ہے۔حادثے کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close