پشاورہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔
پشاورہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کی مقدمات تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کے لیے کیس دائر کیا ہوا ہے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کا آگا ہ کیا کہ وفاقی حکومت کی رپورٹ کے مطابق 48 ایف آئی آر اسلام آباد میں درج ہیں۔ ایف آئی اے کی دو انکوائریز ہیں۔ نیب اور اینٹی کرپشن کی رپورٹ نہیں آئی۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبے کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہے، ہر دوسرے دن تو عدالت نہیں آسکتے، وزیراعلی کو اور کام کرنے ہیں۔ آپ رپورٹ کر کے اس کیس کو ختم کریں۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی۔ عدالت کا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں