پی ڈی ایم اے پنجاب نے پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کےبارے میں الرٹ جاری کر دیا۔ تمام بڑے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں 07 جولائی سے پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔
6 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔ مری اور گلیات کے ولنریبل علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ کسان اپنے تمام اقدامات موسم کی پیشگوئی اور ہدایات کے مطابق سر انجام دیں۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ شہری خراب موسم کی صورتحال غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مخدوش و خستہ عمارتوں میں رہائش ہرگز نہ رکھیں۔ خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے سے زیادہ حادثات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر ہرگز نہ جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں