ٹرمپ جو بائیڈن پر شدید غصہ

ٹرمپ جو بائیڈن پر شدید غصہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میموریئل ڈے کے پیغام میں سابق صدر جو بائیڈن اور اُن کی انتظامیہ پر خوب غصہ نکالا۔

اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ دن اُس گند کو بھی مبارک ہو جس نے پچھلے چار سال ہماری قوم کو برباد کرنے کی کوششوں میں گزارے۔امریکی صدر نے کہا کہ اُس بگڑی ہوئی انتہا پسند بائیں بازو کی ذہنیت رکھنے والوں نے 2 کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو غیر قانونی طور پر ہمارے ملک میں داخل ہونے دیا، جن میں سے بہت سے مجرم اور ذہنی مریض تھے، اور یہ سب اُس کھلی سرحدی پالیسی کے تحت ممکن ہوا جسے صرف ایک نااہل صدر ہی منظور کر سکتا تھا۔

اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے مزید لکھا کہ یہ سب کچھ ایسے ججوں کے ذریعے کیا گیا جو قاتلوں، منشیات فروشوں، ریپ کرنے والوں، گینگ ممبرز اور دنیا بھر کی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کو ہمارے ملک میں لا کر دوبارہ جرائم کرنے دینا چاہتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ امید ہے سپریم کورٹ اور دیگر اچھے اور ہمدرد جج حضرات ہمیں اِن درندوں کے فیصلوں سے بچائیں گے، گزشتہ 4 مہینوں میں ہم نے بہت پیش رفت کی ہے اور امریکہ جلد ہی دوبارہ محفوظ اور عظیم بنے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close