اداکارہ ماہرہ خان کو ہراسانی کا سامنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم ’ لو گرو‘ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان پروموشنل ایونٹ میں شرکت کیلئے لندن کے ایلفورڈ ٹاؤن میں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ پہنچی تھیں تاہم اس دوران وہاں موجود سکیورٹی ہجوم کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی جس کے سبب ماہرہ کو کچھ افراد کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔واقعے کی تفصیلات اس وقت سامنے آئیں جب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ماہرہ خان کو ایک بہت زیادہ ہجوم سے گھرے اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
افسوناک واقعے کے دوران کچھ افراد کی جانب سے ماہرہ کو نامناسب انداز میں چھوا گیا جس پراداکارہ واضح طور پر پریشان اور نالاں دکھائی دیں۔ذرائع کیا بتاتے ہیں؟دی کرنٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان جس وقت سپر مارکیٹ میں داخل ہوئیں اس وقت انہیں ایک سکیورٹی گارڈ اور اسٹور کے اندر موجود لوگوں کی جانب سے نامناسب انداز میں چھوا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ پروموشنل ایونٹ کیلئے مداحوں سے ملنے ٹیرس کی جانب جارہی تھیں تاہم یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ افسوسناک واقعے کے باوجود پروموشنل تقریب پلان کے مطابق جاری رہی کیونکہ اداکاروں کو مداحوں سے ملاقات کے سیشن کی ایڈوانس ادائیگی کی جاچکی تھی۔
دوسری جانب اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان نے فلم سائن کی لیکن اس کی تشہیر کیلئے منعقد پروموشن ایونٹ سے کوئی رقم نہیں لی جب کہ دوران تقریب جو کچھ ہوا وہ حیران کن تھا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس تقریب میں نجی میڈیا کی خاتون رپورٹر کو بھی ہراساں کیا گیا ہے اور خاتون رپورٹر نے واقعے کی شکایت درج کرکے پولیس کو طلب کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں