شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال، وارننگ جاری

شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال، وارننگ جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلوی ریاست میں سیلاب سے پیش آنے والے واقعات میں 2 افراد جان سے چلے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں جس کے بعد اسے آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث 50 ہزار کے قریب افراد کو انخلا کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں 2 ہزار ایمرجنسی ورکرز شہریوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ سیلاب کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور 2 افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

سیلابی صورتحال کی وجہ سے 100 کے قریب اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اور متعدد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ علاقے میں مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close