زلزلے کے شدید جھٹکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یونان میں جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے علی الصبح محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ایلونڈا کے شمال مشرق میں 58 کلومیٹر دور سمندر میں تھا، زلزلے کی گہرائی 69 کلومیٹر تھی۔ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں