بھارت کا سیٹیلائٹ مشن ناکام ہو گیا

بھارت کا سیٹیلائٹ مشن ناکام ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت کا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا۔

بھارتی حکام کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے خلائی مرکز سے اتوار کی صبح PSLV-C61 راکٹ کے ذریعے آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا۔تاہم لانچ وہیکل پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مشن مکمل نہیں ہوسکا۔بھارت کی خلائی ایجنسی ISRO نے تصدیق کی کہ وہ اپنے EOS-09 آبزرویشن سیٹلائٹ کو مطلوبہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہی ۔ اس ناکامی کی وجہPSLV-C61 لانچ وہیکل میں پیش آنے والا ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ناکامی کی تفصیلی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ مسئلے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور آئندہ ایسے نقصان سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ بھارت 1960 کی دہائی سے خلائی تحقیق میں سرگرم ہے، 2014 میں بھارت نے ایک سیٹلائٹ کو مریخ کے گرد مدار میں بھیجا تھا۔بھارت 2023 میں چاند کے جنوبی قطب کے قریب بھی خلائی جہاز بھیج چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close