مٹیاری کے علاقے پلیجانی اسٹیشن کے قریب مال برادر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی، ڈاؤں ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک دیا گیا۔
حیدرآباد کے قریب مٹیاری کے علاقے پلیجانی اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ بوگی پٹری سے اترنے کے باعث ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا، جس کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔
اسٹیشن ماسٹر نے مزید بتایا ہے کہ مال بردار ٹرین روہڑی سے کوٹری جا رہی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں