لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے سورج نے آگ برسانا شروع کر دی جس سے سڑکوں کی سطح پگھلنے لگی ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں ہیٹ ویو کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ 20 مئی تک موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، بارش کے کوئی آثار نہیں۔
دوسری جانب لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں آئندہ دو سے تین روز تک موسم مزید گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، راولپنڈی میں درجہ حرارت 41، لاہور میں 45، ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، نواب شاہ 46، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سکھرمیں 47 درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں