امریکی ریاست نیو اورلینز کی جیل سے 7 خطرناک قیدیوں سمیت 10 قیدی فرار ہوگئے۔
امریکی حکام کے مطابق نیو اورلینز کی جیل سے 10 خطرناک قیدی بیت الخلا کی دیوار میں سوراخ کرکے فرار ہوئے, واقعہ رات کو اس وقت پیش آیا جبکہ ان کے سیل پر تعینات اکیلا گارڈ کھانا لینے گیا۔
قیدیوں کے فرار کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قیدی سہولت سے باہر نکل رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کچھ نے نارنجی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور کچھ نے سفید کپڑے پہنے تھے۔قیدیوں کے سیل میں بیت الخلا کے پچھلے حصے کو کھلا ہوا دکھایا گیا ہے جہاں سے قیدی فرار ہوئے۔ قیدیوں کی عمریں 19 سے 42 سال کے درمیان ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں