مودی کے خلاف تحریک شروع ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال کے باوجود ایک طرف تو پاکستان کی حکومت فوج اور عوام کے تمام طبقات ہی فتح مندی کے جذبات کے ساتھ ملک بھر میں یوم تشکر منا یا تو دوسری طرف بھارت میں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔
بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے اپنی ہم خیال سیاسی شخصیات اور حکومتی مخالفین کے ساتھ ملکر ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ۔ جمعہ کو اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں کانگریس نے اپنے احتجاج کی بنیاد ’’آپریشن سندور‘‘ کے نام پر سیاست کرنے کا الزام اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کرانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں پر وزیراعظم مودی کی خاموشی اور آپریشن کو روکنے کو جواز بنایا ہے،
طویل مشاورت اور حکمت عملی وضع کرنے کے بعد کانگریس کے مرکزی راہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ریاستوں میں جے ہند ریلیوں اور دیگر احتجاج کی تاریخ کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن مسلح افواج اور ملک کا ہے بی جے پی فوجی کارروائی کو اپنے لئے برانڈ کیوں بنا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں