بھارتی جارحیت کا جواب، انڈین ملٹری سیٹلائٹ جام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان ایئرفورس نے بھارتی جارحیت کے نیتجے میں جوابی کرروائی کرتے ہوئے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کام نہیں کر پا رہا۔یاد رہے کہ پاکستان نے متعدد دنوں سے جاری بھارتی جارحیت کا آج صبح، فجر کے وقت بھرپور جواب دینا شروع کیا۔پاکستان نے جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اسے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ (آہنی دیوار) کا نام دیا ہے۔پاکستان نے بھارت کے 26 مقامات کو نشانہ بنایا جس میں بھارت کی ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ایئربیسز سمیت کئی ایئرفیلڈز بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں