پی ٹی آئی قیادت کا بھارتی اقدام کے ردعمل کے حوالے سے سخت بیان

پی ٹی آئی قیادت کا بھارتی اقدام کے ردعمل کے حوالے سے سخت بیان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے ہماری حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، ان میں جواب دینے کی سکت نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بھارت بار بار حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعظم نے کاکول میں تقریر کے دوران ملک پر ضرب لگائی، وزیر اعظم اور ان کی کابینہ نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، ان میں جواب دینے کی سکت نہیں ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی ہی بھارت کو مؤثر جواب دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ بھارت حملہ کرنے والا ہے، لیکن حکومت دوستی کی پینگیں بڑھا رہی ہے اور تحقیقات کی پیشکش کر رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلگام حملہ ہندوستان کی ناکامی ہے، پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں جبکہ بھارتی دھمکیوں کے مقابلے میں ہمیں تیار اور ردعمل میں واضح ہونا چاہیے تھا۔ان کا کہنا ہے کہ جہاں سے حملہ ہوا یا حملے کی کوشش کی گئی، وہاں ہمیں دشمن کو تباہ کرنے کا پیغام دینا چاہیے تھا۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ ایران سے 500 ارب روپے سے زائد کا تیل اسمگل ہو رہا ہے، جبکہ ہماری ریفائنریز بند پڑی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close