سابق وزیراعظم کو کرپشن ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان کو نیب ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیا۔
احتساب عدالت دو کے جج علی وڑائچ نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر 3 ریفرنسز پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر شرقپور، بھکی اور کارکے شپ ریفرنسز پر فیصلہ سنایا۔کارکے شپ ریفرنس سے پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
کارکے کمپنی کی جانب سے پاکستان کے خلاف 200 ارب ہرجانہ کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا۔بھکی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کیا گیا ہے، بھکی پاور پروجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا۔شرقپور پاور ریفرنس میں بھی احتساب عدالت نے ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں