بڑی دراندازی ناکام،سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 54 دہشتگردمارے گئے

شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے خوارج کی بڑی دراندازی ناکام بنا دی گئی،سکیورٹی فورسز کی مہارت سے فائرنگ میں 54 خوارج ہلاک ہوئے،مارے گئے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی رات کو خوارج کی نقل و حرکت سکیورٹی فورسز نے بروقت شناخت کی،سیکیورٹی فورسز نے اپنی مہارت سے موثر حکمت عملی کے ذریعے خوارج کو نشانہ بناتے ہوئے 54 کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کا یہ گروپ غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر پاکستان میں دہشتگردی کے منصوبے پر تھا،بھارت کی بے بنیاد الزامات کی مہم کے دوران خوارج کی دراندازی معنی خیز ہے،قومی سلامتی کمیٹی نے بھی دشمن کی اس حکمت عملی کی نشاندہی کی ہے،دشمن کا مقصد پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانا ہے،سکیورٹی فورسز کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بڑا سانحہ ٹل گیا،دہشتگردی کے خلاف مہم میں ایک کارروائی میں سب سے زیادہ خوارج مارنے کا ریکارڈ بھی قائم ہوا۔

آئی ای ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے دفاع اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں،خوارج اور ان کے سرپرستوں کو شکست دینا ہماری اجتماعی کامیابی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close