ماہ رنگ نے بھوک ہڑتال کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئٹہ: پاکستان کی بلوچ قومیت کے حقوق کے لیے سرگرم معروف کارکن ماہ رنگ بلوچ نے دیگر زیرِ حراست ساتھیوں کے ساتھ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے، ان کی بہن نے جمعہ کو اے ایف پی کو بتایا۔
مہرنگ بلوچ، جن کی عمر 32 سال ہے،انہیں گزشتہ ماہ دہشت گردی، بغاوت اور قتل کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کے آبائی صوبے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز ایک بڑھتی ہوئی بغاوت سے نبرد آزما ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ تشدد کے جواب میں شروع کی گئی کریک ڈاؤن کارروائی میں بے گناہ شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کی چھوٹی بہن نادیہ کےمطابق مہرنگ کی بھوک ہڑتال کا مقصد “پولیس کے ناروا سلوک اور قیدیوں کے تحفظ میں عدالتی نظام کی ناکامی کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں