ملک بھر میں مسلسل اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے پر آگئی۔دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 116 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 338 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بُلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 59 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہو گئی تھی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 4 ہزار 637 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 839 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں