30 دنوں میں 3 ہزار کمپنیوں کی رجسٹریشن

30 دنوں میں 3 ہزار کمپنیوں کی رجسٹریشن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں ملک میں 2757 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کرلی گئیں، ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 249,365 ہوگئی۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی رجسٹریشنز کا 99.9 فیصد عمل ڈیجیٹل طریقے سے مکمل ہوا، مارچ میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کا حصہ 54 فیصد رہا، مارچ میں سنگل ممبر کمپنیوں کی تعداد 40 فیصد رہی۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اور ای کامرس سیکٹر میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، مارچ میں آئی ٹی اور ای کامرس میں 552 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، تجارتی شعبے میں 350، خدمات میں 313 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق ریئل اسٹیٹ و تعمیرات میں 256، سیاحت و ٹرانسپورٹ میں 161 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں، دوا سازی، انجینئرنگ، توانائی اور کیمیکل میں 41 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں، دیگر شعبوں میں مجموعی طور پر 371 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی، 73 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری شامل ہے۔سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا تعلق 12 مختلف ممالک سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close