پی ٹی آئی لیڈر کی سرکاری افسران کو دہمکی

پی ٹی آئی لیڈر کی سرکاری افسران کو دہمکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر برہم ہوگئے اور بیوروکریسی کو تڑی لگادی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بیوروکریسی یاد رکھے، بانی پی ٹی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرا کر قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اعلیٰ عدالتوں کے چیف جسٹس صاحبان اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ان کے فیصلوں پر عملدرآمد ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close