سپیکر پنجاب اسمبلی نے بڑا اعتراف کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز جو قانون سازی کرتے ہیں انہیں اے آئی کا پتہ ہی نہیں ہے۔
انہوں نے نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں اپنی کامیابی کا ایجنڈا طے کرنا ہو گا۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہم نے اے آئی کو زندگی میں شامل نہ کیا تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حالیہ تحقیق سے پتہ چلا کہ انسانوں نے ایسی ٹیکنالوجی بھی بنائی ہے جسے کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں آرٹیفشل انٹیلیجنس سے متعلق شعور پیدا کرنا ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں