پاکستان، طوفانی ہوائیں، سائن بورڈ گر گئے، دیواریں منہدم

پاکستان، طوفانی ہوائیں، سائن بورڈ گر گئے، دیواریں منہدم۔۔۔۔۔ بلوچستان کے شمالی سرحدی علاقوں میں طوفانی گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور سرحدی علاقوں میں غیر معمولی موسمی صورتِ حال ہے۔تیز گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سائن بورڈ، درخت اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔لیویز فورس کو دور دراز علاقوں میں الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔اس موسمی صورتِ حال میں کہیں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close