گندم کی فی من قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت فی من 3400 سے کم ہو کر 2600 کے قریب آ گئی۔
عاصم رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی قیمت میں کمی آنے کے بعد فوری طور پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے کم کر دی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1700 سے کم ہو کر 1500 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، کھلا آٹا بھی 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ میدے اور فائن آٹے کی قیمت بھی 110 روپے کلو ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں