پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی آغاز ہوا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 3 ہزار 167 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 15 ہزار 623 پر آ گیا۔بعدازاں 100 انڈیکس میں 6250 سے زائد پوانٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عارضی طور پر کاروبار کو روک دیا گیا تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا دوبارہ آغاز ہونے کے بعد بھی گراوٹ برقرار رہی اور 100 انڈیکس 8544 پوائنٹس کم ہو کر 110199 پر آگیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 791 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب جاپان کا نکئی انڈیکس 9 فیصد نیچے آیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 8 فیصد گراوٹ ہوئی اور جنوبی کوریا میں شدید مندی کے خدشات پر ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں