میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے امیدواروں کو ایڈمٹ اور انرولمنٹ کارڈ آن لائن جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز آٹھ اپریل سے ہوگا، پہلی مرتبہ انرولمنٹ اور ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔امتحانات میں 3 لاکھ 63 ہزار 750 امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے جبکہ 3 ہزار 424 پرائیوٹ امیدوار بھی امتحانات میں شریک ہوں گے۔
رواں سال میٹرک کےسالانہ امتحانات کیلئے 475 مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں، ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو کا کہنا ہے کہ 240 گز کے کم رقبے پر کوئی سینٹر بنا ہے تو رپورٹ کی دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اسکول بورڈ کے آفیشل پورٹل پر اپنا اسکول کوڈ اور پاس ورڈ ڈال کر اپنے اپنے اسکولوں کے طلباء وطالبات کے آن لائن ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ظہیرالدین بھٹو نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کیلئے کے الیکٹرک کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں