بیٹے کا والد کو سالگرہ پر کروڑوں کا تحفہ

ویب ڈیسک(پی این آئی)امریکا میں ایک شخص نے تحفے میں ملنے والی لاٹری کے ٹکٹ سے 11 لاکھ ڈالر (30 کروڑ روپے مالیت سے زیادہ) کا انعام جیت لیا۔

ریاست مشیگن کی میکومب کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شخص نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر ایک لاٹری کا ٹکٹ بطور تحفہ خریدا۔ وہ عموماً ٹکٹ نہیں خریدتے لیکن جب بھی خریدتے ہیں تو ایک مخصوص جگہ سے خریدتے ہیں جہاں سے ان کے والد ان (یعنی بیٹے) کے بچپن میں خریدتے تھے۔بیٹے نے اپنے والد کو سالگرہ کے موقع پر لاٹری کا ٹکٹ دیا۔ جب والد نے قرعہ اندازی کے بعد ٹکٹ کو چیک کیا تو جو انہوں نے دیکھا اس پر یقین کرنے کے لیے انہیں کئی بار اس کو دیکھنا پڑا۔

والد اور بیٹے کا کہنا تھا کہ وہ جیتے ہوئے انعام سے واجبات کی ادائیگیوں اور کاروبار میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close